33

کشمیریوں سےیکجہتی، سوشل میڈیا سرخ ہو گیا

مقبوضہ کشمیر(فری ہینڈ نیوز) مودی حکومت کے کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کے گھناؤنے عزائم کے احتجاج میں سوشل میڈیا سرخ رنگ میں نہا گیا۔ دنیائے ٹوئٹر کے ٹرینڈز میں کشمیر چھا گیا اور ہیش ٹیگ ’ریڈ فور کشمیر‘ مقبول ہوگیا۔ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے بھارتیوں سمیت دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر اپنی ڈی پیز سرخ رنگ میں تبدیل کرلی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل پیغام #RedForKashmirمیں مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی سرگرمیوں، حریت رہنماؤں کو نظر بند کرنے اور مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور تمام مواصلاتی رابطے بند کرکے آئینی حیثیت میں تبدیلی پر احتجاج کیا گیا ہے۔ احتجاجی مہم کا پیغام ہے کہ سرخ ہمارے لہو کا رنگ ہے، ہماری تاریخ ہے، ہم سب سرخ ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نےاپنے آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ بھارت کے صدر نے کشمیر سے متعلق 4 نکاتی ترامیم پر دستخط کیے جس کے بعد اس حوالے سے صدارتی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ۔ صدارتی حکم نامے کے بعد سے مقبوضہ جموں کشمیر بھارتی یونین کا علاقہ تصور کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی علیحدہ سے اسمبلی ہو گی۔ آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر سے باہر کے لوگ وہاں اپنے نام پر زمین نہیں خرید سکتے۔ اس صورتحال کے بعد سے دنیا بھر میں کشمیر سے یکجہتی کے لئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور لوگ سراپا احتجاج ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں