56

میکسیکو :ڈاکو 25 لاکھ ڈالر کے سونے کے سکے لے اڑے

میکسیکو(فری ہینڈ نیوز) میکسیکو میں ڈاکو دن دہاڑے حکومت کی ٹکسال سے تقریباً 25 لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کے سکے لے اڑے ۔ میکسیکن حکام کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی میں دو ڈاکو صبح کے وقت ٹکسال میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈ پر قابو پاکر اس کا اسلحہ چھین لیا، ایک ڈاکو والٹ کی طرف گیا جو پہلے سے ہی کھلا ہوا تھا ۔ ڈاکو نے اپنی پشت پر لٹکے بیگ میں سونے کے سکے بھر لیے جن کی مالیت تقریباً 25 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ واردات کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں