21

نیو جرسی میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی

امریکہ(فری ہینڈ نیوز) امریکی ریاست نیو جرسی کے مختلف شہروں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں جبکہ درخت بھی گر گئے۔ موسم کی خراب صورتحال کے باعث پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔ دوسری جانب امریکی ریاست میری لینڈ کے مختلف شہروں میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں