36

ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے کے74برس مکمل

جاپان(فری ہینڈ نیوز) جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹم بم حملے کو 74 برس مکمل ہوگئے،حملے میں مرنے والوں کی یاد میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ خصوصی تقریب شہر کے پیس پارک میں رکھی گئی جس کا آغاز روایتی انداز میں گھنٹی بجا کر کیا گیا،تقریب میں حملے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی ۔ ناگاساکی کے میئر کا کہنا تھا کہ یہ جاپان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کرائے ۔ یاد رہے کہ9 اگست 1945 میں ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے میں سوا دو الاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو ئے تھے،امریکا نے ناگاساکی پر حملے سے تین روز قبل ہیروشیما پر بھی ایٹمی حملہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں