19

بیگم صفدر کا قصور کیلبری فونٹ وقت سے پہلے لانچ کرنا ہے ، فردوس عاشق

لاہور(فری ہینڈ نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا قصور بتادیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے کیلبری فونٹ مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی لانچ کردیا تھا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بیگم صفدر کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے عدالت میں ثبوتوں کی بجائے قطری کی چھتری پیش کی، ان کا قصور یہ ہےکہ غیرملکیوں نے ملین ڈالرز ان کےاکاؤنٹ میں بھیجے لیکن ان کو خبر نہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کیلبری فونٹ کی جعلساز اور بے نامی دار ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ٹی ٹیز میں آلِ شریف کی شراکت دار، انٹرویوز میں کچھ اور عدالتوں میں کچھ کہنے والی فنکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں