25

آل پاکستان حریت کانفرنس رہنماؤں کی بلاول، زرداری سے ملاقات

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)سابق صدر آصف زرداری اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے آل پاکستان حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں آل پاکستان حریت کانفرنس کے کنوینر سیّد فیض نقشبندی اور سیّد عبداللّہ گیلانی نے وفد کی قیادت کی جس میں کشمیری خواتین بھی شامل تھیں۔ آل پاکستان حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے پی پی قیادت کو کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کو اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کا پابند کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان سے وفا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کی وفا کا بدلہ ہر پاکستانی وفا نبھا کردے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں