20

ٹیکساس: سڑک پر تیز رفتار منی وین کو حادثہ، ڈرائیور محفوظ

ٹیکساس(فری ہینڈ نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی کاؤنٹی برنیٹ (Burnet) کی سڑک پر ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی دیکھی گئی۔ ایک شخص انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کررہا تھا کہ منی ٹرک پر قابو نہ رکھ سکا اور یوں منی ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے پارک گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا، جس میں ڈرائیور خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں