17

لکسمبرگ : طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی ،7 افراد زخمی

لکسمبرگ(فری ہینڈ نیوز) یورپی ملک لکسمبرگ میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے ۔ بگولے نے بیلجیئم اور فرانس کے قریب لکسمبرگ کے سرحدی علاقے میںتباہی مچائی، 128 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے چھتیں اور درخت اکھڑ گئے ۔ طوفانی بگولے سے 100 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں