39

شمالی کوریا نے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کرلیا

شمالی کوریا(فری ہینڈ نیوز) شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔ برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ میزائل تجربے مشرقی شہر ہم ہونگ کی جانب سے کیے گئے جو شمالی کوریا کے مشرقی حصے میں جاپانی ساحل میں جا کر گرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائلوں نے زیادہ سے زیادہ 48 کلو میٹر کی رفتار سے 400 کلو میٹر تک پرواز کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں