23

اپوزیشن کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے شور کررہی ہے، عالیہ ملک

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے اپوزیشن پر تنقید کے تیر برسادیئے۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے شور شرابا کررہی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ ملک کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھارتی وفود بغیر ویزے کے پاکستان کیسے آتے رہے؟ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بلاول اس بات کا جواب دیں، کیا مریم نواز کے خلاف کیسز ہم نے بنائے ہیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں