23

مسئلہ کشمیر پر چین کی پاکستان کومکمل حمایت کی یقین دہانی

چین(فری ہینڈ نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی حمایت کرے گا۔ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا کہ چینی وزیر خارجہ نے اتفاق کیا کہ بھارتی اقدام یک طرفہ ہیں، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک متنازع مسئلہ تھا اور ہے، چینی حکام کو بتایا گیا کہ بھارت پلواما جیسی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی کی بیجنگ میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں