17

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر قائم کی گئی جائزہ کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کی جارہی ہے، جس کے تحت کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو شامل کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گےجبکہ سراج الحق کو کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔ کمیٹی بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام کا جائزہ اور سفارشات پیش کرے گی۔ حکومت کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی میں اٹارنی جنرل، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر خارجہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں