56

حمزہ اور مریم عید پر صرف اہلِ خانہ سے مل سکیں گے

لاہور(فری ہینڈ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے گرفتار رہنما حمزہ شہباز، مریم نواز اور یوسف عباس کو عید الاضحیٰ پر اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ان رہنماؤں کو عید پر صرف قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت ہو گی، البتہ یہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے نہیں مل سکیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت نیب نے قیدیوں کے لیے یہ انتظامات کیے ہیں تاکہ قیدی عید پر اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔ نیب کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو عید کے موقع پر بیرکوں میں نہیں رکھا جائے گا، مرد قیدیوں کے لیے نمازِ عید ادا کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے عید کے موقع پر ملزمان کو مٹھائی، شیر خرما اور دیگر پکوان بھی پیش کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں