49

پنجاب کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی

لاہور(فری ہینڈ نیوز) ”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام“ کے تحت پنجاب کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار ہیومن ڈویلپمنٹ انڈس منصوبے کے تحت ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لئے زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں، 15ارب روپے کی خطیر رقم سے پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اس پروگرام کے تحت کم از کم پانچ کلومیٹر طویل کارپٹڈ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، سڑک کی چوڑائی 12فٹ اورکارپٹ کی موٹائی 2انچ ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کے لیے بعض علاقوں میں کنکریٹ سڑکیں بنائی جائیں گی جبکہ سڑکوں کے معیار کی دیکھ بھال اوربروقت تکمیل کے لیے صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ عثمان بزدار”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام“ کا پہلا مرحلہ 31 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز جنوری 2020ء سے ہوگا۔ دیہات میں رہنے والے لوگوں کو آمد ورفت کی بہترین سہولت میسر آئیں گی، ہر ضلع کے دیہات میں آبادی کے تناسب سے مساوی ترقیاتی فنڈ فراہم کئے جائیں گے۔ عثمان بزدار اس منصوبے کے تحت دیہاتوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے، پسماندہ علاقوں کے عوام کو تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز اور دیگر سہولتوں تک بروقت رسائی حاصل ہوسکے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کی’نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام‘کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، سپیشل سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں