22

یوم آزادی کشمیر سے منسوب کرنے کا قومی ’لوگو‘

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) 14 اگست یوم آزادی کشمیر سے منسوب کرنے کا قومی ’لوگو‘ سامنے آ گیا۔ کشمیر بنے گا پاکستان یوم آزادی ’لوگو‘ کا مرکز ہے۔ لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا ’کشمیر‘ جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کر رہا ہے۔ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر حد تک جانے کے جذبے کو خون کے سرخ رنگ سے اجاگر کیا گیا ہے۔ لوگو میں پاکستان کا جھنڈا کشمیر بنے گا پاکستان کا عزم لیے لہرا رہا ہے۔ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کر رہی ہے۔ حکومت نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ بھارت کے اس اقدام کی ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں