42

15 اگست کو یوم سیاہ منائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(فری ہینڈ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کل 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر صوبہ پنجاب میں یوم سیاہ منائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ آج پوری قوم متحد ہوکر یوم آزادی منارہی ہے، کل 15اگست کو ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے،یوم سیاہ کا مقصد پوری دنیا کو کشمیری عوام پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کل شام یوم سیاہ پر ریلی منعقد کی جا رہی ہے، میری اپیل ہے کہ اہل پنجاب جوق در جوق باہر نکلیں اور یوم سیاہ کی ریلی میں حصہ لیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے،ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں