30

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم: شاہ محمود کا فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایو لیدریاں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فرانسیسی ہم منصب سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک نیا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، بھارتی اقدام نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ ژاں ایولیدریاں نے شاہ محمود سے گفتگو میں نریندر مودی کے متوقع دورہ پیرس کے دوران معاملے پر بات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں