29

مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں14 روزکی توسیع

لاہور(فری ہینڈ نیوز) چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی احتساب عدالت میں جج نعیم ارشد نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کی جس میں مریم نواز اور یوسف عباس کو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے نیب کی استدعا پر دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی اور انہیں 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر موجود نون لیگی کارکنوں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی جس پر ان کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔ اس موقع پر لیڈیز پولیس اہلکاروں نے سابق ایم پی اے فرزانہ بٹ کو بھی عدالت جانے سے روک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں