35

بھارتی دعوٰی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،عمران خان

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے بھارتی دعوٰی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے افغانستان سے دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کرسکتا ہے اور اس جعلی آپریشن کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں