31

فلسطینی طالب علم ’ہارورڈ یونیورسٹی‘ پہنچ گیا

امریکہ(فری ہینڈ نیوز) فلسطینی طالب علم امریکا میں داخلے کی اجازت ملنے کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بوسٹن کے ایئرپورٹ پر امریکی امیگریشن حکام نے 17 سالہ فلسطینی طالب علم ’اسماعیل عجوی‘ کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ تاہم اب اُسے امریکا میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی پہنچ گیا ہے۔ فلسطینی طالب علم اسماعیل عجوی کو امریکا میں داخلے سے روکے جانے کے خلاف سوشل میڈیا پر ان کے دوستوں کے پیغامات بھی سامنے آئے۔ ان کے ایک دوست نے اسماعیل عجوی کی ہارورڈ میں موجودگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسماعیل عجوی اب یونیورسٹی پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسماعیل عجوی کو گزشتہ ماہ بوسٹن کے ایئر پورٹ پر روک کر اُن سے امیگریشن حکام نے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی، ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی چھان بین کے بعد انہیں امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں