24

عالمی یومِ حجاب ترقی یافتہ خواتین کا انتخاب ہے: سمیحہ راحیل قاضی

لاہور(فری ہینڈ نیوز) جماعتِ اسلامی کی رہنماء اور سابق ایم این اے سمیحہ راحیل قاضی نے کہا ہے کہ عالمی یومِ حجاب ترقی یافتہ خواتین کا انتخاب ہے۔ سمیحہ راحیل قاضی نے ان خیالات کا اظہار لبرٹی چوک لاہور میں جماعت اسلامی خواتین پاکستان کے زیرِ انتظام عالمی یومِ حجاب کے حوالے سے منعقدہ ریلی کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں مسلمان اقلیت میں ہیں وہاں مسلمان خواتین کے ساتھ ان کے حجاب کی وجہ سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں عالمی یومِ حجاب ہر سال 4 ستمبر کو منایا جاتا ہے اور یہ سلسلہ 2004ء سے شروع کیا گیا تھا۔ ریلی میں خواتین نے ہاتھوں میں پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حجاب کے حق میں نعرے لکھے تھے، شرکاء نے حجاب کی اہمیت کے حوالے سے خطاب بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں