23

نئی نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(فری ہینڈ نیوز) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ ہم بچوں کا مستقبل سنوار سکیں۔ وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان نے کوئٹہ میں ایک نجی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیریئر کونسلنگ اور رہنمائی سے طلباء بہترین شعبے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پرائمری، مڈل اور ہائی سیکنڈری اسکولوں کے لیے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل کیے ہیں،جن کے نتائج جلد عوام کو نظر آئیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا دورِ حاضر کا اہم تقاضہ ہے، ہمیں اپنے بچوں کو وہ خوداعتمادی دینی ہے جس سے وہ خود کو معاشرے کا فعال رکن بنا سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیاری تعلیم سے ہیومن ریسورس بہتر ہوتا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں تعلیم پر خاطر خواہ سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ تقریب کے دوران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نجی اسکول کے کامیاب طلبہ کو میڈل پہنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں