22

وزیراعظم عمران خان کل مظفر آباد جائیں گے

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) وزیراعظم عمران خان کل مظفر آباد جائیں گے، جہاں وہ کشمیری شہداء سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کل مظفر آباد جائیں گے اور کشمیری شہداء سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کل ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے، صوبائی دارالحکومتوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات منعقد کی جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہداء کے خاندانوں کے پاس جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں