29

معروف اداکار عابد علی انتقال کرگئے

کراچی(فری ہینڈ نیوز) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عابد علی 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عابد علی جگر کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گذشتہ دو ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے چند روز قبل اُن کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کی وجہ سے اہلخانہ کی جانب سے دعاؤں کی درخواست کی گئی تھی تاہم اب اداکار 67 سال کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ عابد علی کی اہلیہ نے اداکار کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عابد علی کا جگر کا عاضہ بگڑ گیا تھا جس کے باعث وہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے لیکن اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔ واضح رہے کہ 29 مارچ 1952 میں کوئٹہ میں پیدا ہونے والے عابد علی نے اپنے فنی کیریئر میں خواہش ، دشت ،دوسرا آسمان ، وارث اورمہندی جیسے مشہور ڈرامے کئے اور متعدد فلموں میں کام کیا جب کہ آخری بار انہوں نے فلم ’ہیر مان جا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکار کو لا جواب اداکاری اور شعبے میں قابل قدر خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان نے1985 میں انہیں پرائڈ آف پارفامنس سے بھی نوازا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں