29

چین میں ٹرک پل سے نیچے جاگرا

چین(فری ہینڈ نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جہاں اپنے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے وہیں اس کا خمیازہ دوسروں کو بھی بھگتنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی ایک حادثہ چین کے مشرقی علاقے وین زو میں اس وقت پیش آیا جب ایک رکشے کو بچاتے ہوئے ایک ٹرک پل سے نیچے جاگرا۔ رکشے والے کی لاپرواہی کے باعث نہ صرف ٹرک پل سے نیچے گر پڑا بلکہ وہاں موجود ایک اور رکشا بھی ٹرک کی زد میں آگیا۔ اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں