25

چلی : ایک شخص کار کی زد میں آنے سے بچ گیا

چلی(فری ہینڈ نیوز) آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن اس کہاوت کا عملی مظاہرہ چلی میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک شخص بے قابو کار کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔ یہ واقعہ چلی کے ٹاؤن Olmuéمیں اُس وقت پیش آیاجب ایک بے قابو کار ریسٹورنٹ کی دیوار میں جا گھسی اور قریب سے گزرتا راہگیر کار کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں ریسٹورنٹ کو کافی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو پولیس نے دھر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں