22

سمندری طوفان ڈوریئن سے 35 افراد ہلاک

امریکہ(فری ہینڈ نیوز) سمندری طوفان ڈورین کے باعث امریکا میں 5 اور بہاماس میں 30 افراد ہلاک ہوگئے، طوفان کی شدت کم ہو کر کیٹگری ون ہوگئی ہے ، جبکہ نارتھ کیرولائنا میں موجود طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار144 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ۔ بہاماس میں تباہی مچانے والا طوفان اب امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی کے قریب ہے، نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی پر تیز ہوائیں اور بارشیں جاری ہیں۔ امریکی میڈیاکے مطابق طوفان کے باعث فلوریڈا میں 3 اور نارتھ کیرولائنا میں 2 افراد ہلاک ہوئے اور نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا میں 2 لاکھ 67 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ طوفان امریکی ریاستوں کے بعد کل کینیڈا کا رخ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں