26

پاکستانی سفیر نے جاپانی شہنشاہ کو اسناد پیش کردیں

جاپان(فری ہینڈ نیوز) جاپان میں پاکستان کے نو تعینات سفیر امتیاز احمد نے جاپانی شہنشاہ نورو ہیتو کو اسناد سفارت پیش کردیں۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب جاپان کے شاہی محل میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد کے ساتھ تمام سفارتی افسران شریک ہوئے جبکہ جاپان کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی تقریب میں شامل تھے۔ سفیر پاکستان کے لیے ٹوکیو اسٹیشن سے چار گاڑیوں کا شاہی پروٹوکول ترتیب دیا گیا تھا جہاں سفیر پاکستان کو چار گاڑیوں کے شاہی پروٹوکول میں شاہی محل لے جایا گیا جہاں سفیر پاکستان نے اپنی اسناد سفارت جاپانی شہنشاہ کو پیش کیے۔ سفیر پاکستان امتیاز احمد نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری لانا اُن کا مشن ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، معاشی اور عوامی سطح کے تعلقات پر خصوصی توجہ رہے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جاپان سے پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت میں فروغ اور سیاحتی تعلقات میں اضافہ اہم ترجیح ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں