34

6ستمبر کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہو گی: میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر یومِ دفاع کی مرکزی تقریب کل صبح جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہو گی۔ ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں، سویلین شہیدوں اور زخمیوں کی تعداد فورسز کی تعداد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں شہداء کو یاد رکھتی ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی ہے، شہید کی فیملی افواجِ پاکستان کی پہلی ذمے داری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ بد قسمتی سے دنیا نے کشمیر پر توجہ نہیں دی، موجودہ حکومت اور میڈیا نے مودی سرکار کے حالیہ غیر قانونی اقدام کے بعد جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اس سے کشمیر کا معاملہ ایک بار پھر عالمی برادری کی نگاہ کا مرکز بن گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کی وجہ سے فوج 72 سال سے جنگ کی حالت میں ہے، یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مقبوضہ وادی کے لوگوں کو حقِ خود ارادیت نہیں مل جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں