40

مقبوضہ کشمیر پرحملہ پاکستان پر حملہ ہے، صدر آزاد کشمیر

مظفرآباد(فری ہینڈ نیوز) صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان کہتے ہیں مقبوضہ کشمیر پرحملہ پاکستان پر حملہ ہے، بھارت نے صدیوں کی جنگ کا آغاز کیا ہے، اسے ختم ہم کریں گے، دفاع کشمیر کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔ مظفرآباد میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت نے اپنے ہاتھوں سے ٹائم بم نصب کردیا ہے، مظلوم کشمیری تنہا نہیں، ہم ہر محاذ پر کشمیریوں کے لئے لڑیں گے۔ صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کو ایک مہینہ ہوگیا لیکن اقوام متحدہ نے بیانات تو دیے، عملی اقدامات نہیں کیے، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کو فوری روکے۔ مسعود احمد خان نے بتایا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے پاک فوج نے 6 جنگیں لڑی ہیں، ہم کشمیر کے لیے سیاسی و سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں