33

شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے‘شہباز شریف

لاہور(فری ہینڈ نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہداء قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لاہور میں شہید لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے جانوں کے نذرانے دینے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کی قرض دار ہے، ہم ان کے عظیم حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہداء قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، مسلح افواج اور قوم وطن کی آزادی و خود مختاری اور سلامتی کے لیے متحد اور یک جان ہیں۔ واضح رہے کہ لانس نائیک تیمور اسلم نے 15 اگست کو لائن آف کنٹرول پر شہادت پائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں