35

پیسہ صرف صوبے کا نہیں وفاق کا بھی مسئلہ ہے، واوڈا

کراچی(فری ہینڈ نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب اقتدار میں آئے تو خزانہ خالی تھا، پیسہ صرف صوبے کا نہیں وفاق کا بھی مسئلہ ہے۔ فیصل واوڈا نے سدھ کے وزیر بلدیات وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور بلدیہ میں پانی کی کمی اور سیوریج کے نظام کی خستہ حالی پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات سے کراچی کے مسائل پر بات ہوئی ہے، شہر کو مل کر صاف کرنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈر کو ساتھ چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، نظر یاتی اختلافات کے باوجود ہمیں ساتھ چلنا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو لوگ بدانتظامی میں ملوث ہیں،ان کے خلاف ناصر شاہ نے ایکشن لیا ہے۔ اس موقع پر ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں کچرے اورپانی کے مسائل ہیں، محرم کے بعد کام میں تیزی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے سیوریج اور دیگر مسائل حل کرنے کےلیے سنجیدہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو پارٹی قیادت نے مسائل حل کرنے کی ہدایات کی ہیں، محرم کے بعد وزیراعلیٰ خود معاملات حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں