28

اب امریکیوں کے غیر امریکی بچوں کو شہریت نہیں ملے گی

امریکہ(فری ہینڈ نیوز) امریکی حکومت نے امیگریشن قوانین میں تبدیلی کی ہے، جس کے بعد امریکیوں کے غیر امریکی بچوں کو ملک کی شہریت نہیں ملے گی۔ امریکا کی امیگریشن قوانین میں کی گئی تبدیلی کے بعد امریکی حکومت یا فوج کے وہ اہل کار جو بیرونِ ملک کام کر رہے ہوں، اُن کے غیر امریکی بچے اب امریکی شہری نہیں بن سکیں گے۔ امیگریشن قانون میں نئی تبدیلی کا اطلاق آئندہ ماہ 29 اکتوبر سے ہو گا۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد تمام ایسے بچے جن کے پاس امریکی شہریت نہیں مگر وہ اپنے امریکی والدین کے ساتھ امریکا سے باہر رہ رہے ہیں، وہ بھی امریکی شہریت کے حق دار نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں