18

سمندری طوفان’ڈورین‘ کینیڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

امریکہ(فری ہینڈ نیوز) بہاماس ،امریکا کے بعد سمندری طوفان ڈورین کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ کیٹیگری 2 کی شدت والا طوفان ڈورین کینیڈا کی ساحلی پٹی پر موجود ہے جبکہ طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار145 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اوربجلی کے پول بھی گر گئے۔ تیز ہوا کے باعث ایک کرین زیر تعمیر عمارت پر گرگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے طوفان سے امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے تھے جبکہ طوفان سے اب تک بہاماس میں 43 اور امریکا میں 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں