24

یومِ بحریہ، ڈاکومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز) پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ’ضربِ آب‘ بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی اسپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔ ڈاکومنٹری میں اسپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میرینز اور اسپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ ہیں جبکہ آفیسرز اور جوانوں کا وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم ڈاکومنٹری کا حصہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں