25

میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، فردوس عاشق

لاہور(فری ہینڈ نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ’جو پرفارم نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا‘ والے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ وزیراعظم عمران خان اصول اور میرٹ کے داعی ہیں، جو پرفارم نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا چاہے وزراء ہوں یا افسران۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پرفارمنس اورینٹڈ حکمتِ عملی پرعمل پیرا ہے، جو پَرفارم کرے گا، وہی رہے گا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہوں یا کوئی اور وزیرِ اعلیٰ ،جو کوئی پَرفارم نہیں کرے گا، اسے گھرجانا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں