22

کراچی: 8 محرم کا جلوس، رینجرز کے سخت سیکیورٹی انتظامات

کراچی(فری ہینڈ نیوز) کراچی میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے نشتر پارک سے برآمد ہونے والے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز نے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔ رینجرز کی جانب سے جلوس کی گزرگاہوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔ سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے جلوس کے راستوں کی سرچنگ کی جا رہی ہے جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ جلوس کے راستے میں آنے والی بلند عمارتوں پر رینجرز کے اسنائپرز بھی تعینات ہیں جبکہ جلوس کے راستوں میں رینجرز کی جانب سے عزاداران کے لیے میڈیکل کور اور سبیلوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں