40

گجرات، کار ٹرین کی زد میں آنے سے 3 افراد جاں بحق

گجرات(فری ہینڈ نیوز) گجرات میں کار ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کھاریاں کے قریب دیو شریف پر بغیر پھاٹک کے ٹریک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے فوری بعد زخمیوں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں