10

کربلا : بس میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق

عراق(فری ہینڈ نیوز) عراق کے شہرکربلا میں بس میں دھماکے سے 12افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی کےمطابق کربلا میں داخلے کے مقام پر قائم مرکزی چیک پوائنٹ پر بس کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دِنوں کربلا میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد کچل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں