23

مٹیاری: عطائی ڈاکٹر نے 8 سالہ بچے کی جان لے لی

کراچی(فری ہینڈ نیوز) سندھ کے ضلع مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد میں عطائی ڈاکٹر کا انجکشن لگنے سے 8 سالہ بچہ دم توڑ گیا، بچے کو دمے کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔ ورثاء کے احتجاج کے بعد پولیس نے مذکورہ عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ نیو سعید آباد کے گوٹھ عبدالواحد میں پیش آیا جہاں مسمات بگی خاصخیلی اپنے 8 سالہ بیٹے دلشیر خاصخیلی کو دمے کی شکایت پر علاقے کے عطائی کلینک پر لے گئی۔ کلینک میں عطائی ڈاکٹر شریف میمن کے انجکشن لگاتے ہی بچے نے دم توڑ دیا، ورثاء کے احتجاج پر پولیس نے عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار عطائی ڈاکٹر ایک عرصے سے جعلی کلینک چلا کر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے، پہلے بھی اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا تاہم عطائی ڈاکٹر فرار ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں