36

مودی صاحب گائے کے بجائے ملک کی خواتین پر توجہ دیں‘ویکونو سچو

انڈیا(فری ہینڈ نیوز) مس کوہیما مقابلے کی دوسری رنر اپ ’ویکونو سچو‘ نے سوال و جواب راؤنڈ کے دوران جج کے ایک سوال کے جواب میں نریندر مودی کو مشورہ دیتے ہوئے حاضرین کا دِل جیت لیا۔ رواں ماہ 5 اکتوبر کو ناگالینڈ کے دارالحکومت میں مس کوہیما 2019 مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں23 سالہ Khrienuo Liezietsu کو فتح کا تاج پہنایا گیا، 19 سالہ Khrielievienuo Suohu پہلی رنر اپ بنیں جبکہ 18 سالہ ’وکونوسچو‘ دوسری رنر اپ رہیں۔ مس کوہیما مقابلے میں ججز کی جانب سے سوال و جواب راؤنڈ کیا گیا جس میں اُنہوں نے اُمیدواروں سے مختلف سوالات کیے، اِسی دوران ایک جج نے ویکونو سچو سے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنے کے لیے دعوت دی گئی تو آپ اُن سے کیا کہیں گی؟ اِس سوال کے جواب میں ویکونو سچو نے جواب دیا کہ ’ اگر مجھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کرنے کی دعوت دی گئی تو میں اُن سے کہوں گی کہ آپ گائے کے بجائے مُلک کی خواتین پر زیادہ توجہ دیں۔ ویکونوسچو کے اِس جواب پر حاضرین و میزبان سمیت ججز اور اُمیدواروں نے قہقہے لگا دیے۔ ویکونو سچو کے اِس جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ٹوئٹر پر اب تک 60,000 سے زائد صارفین اِس ویڈیو کو دیکھ چُکے ہیں، صارفین ویڈیو پسند کرنے کے ساتھ ساتھ آگے شیئر بھی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں