19

غیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام لگا کر خاتون پر تشدد

فیصل آباد(فری ہینڈ نیوز) فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں خاتون پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام لگا کر اُس پر سرعام تشدد کیا گیا، خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ چک جھمرہ 106 کے گاؤں لودھراں میں مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون پر گاؤں کے زمیندار کالی نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام لگایا اور خاتون کو چھڑی سے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے سُسر سلیم کا کہنا ہے کہ زمیندار نے ان کی بہو پر ہمسائے کے ساتھ تعلقات کا الزام لگا کر ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریجنل پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، جس کے بعد تھانہ چک جھمرہ پولیس نے زمیندار عاقب عرف کالی کو گرفتار کرلیا ہے۔ متعلقہ پولیس کا کہنا ہے واقعہ سے متعلق کوئی شکایت یا درخواست موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے از خود واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں