20

قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں احتجج کے دوران اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدی ہیں۔ حکومتی اراکین کی طرف سے آرڈیننس ایوان میں پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور نعرے بازی کی۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے آج وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے، جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی بیماری کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں