32

بھارت نےآتش تاثیرکی شہریت منسوخ کردی

انڈیا(فری ہینڈ‌نیوز) نیویارک سے تعلق رکھنے والے مصنف اور صحافی آتش تاثیر جو کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے بھی ہیں، بھارت نے ان کی شہریت منسوخ کردی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی ترجمان نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ آتش تاثیر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔ سوالات (پی آئی او) اور (او سی آئی) سے متعلق پوچھے گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آتش تاثیر نے کاغذات جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کے ان کے والد پاکستانی تھے۔ دوسری جانب آتش تاثیر نے بھارتی وزارت داخلہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نوٹس کا جواب دے دیا تھا۔ آتش تاثیر نے اپنے جواب سے متعلق ای میل کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ او سی آئی کارڈ بھارتی نژاد غیر ملکیوں کو بھارت میں کام کرنے اور رہنے کی اجازت دیتا ہے۔ آتش تاثیر بھارتی صحافی تؤلین سنگھ اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے ہیں۔ آتش تاثیر نے اس سال بین الاقوامی میگزین ٹائمز میں مودی کو ہندوستان تقسیم کرنے والا قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا بھارت مودی حکومت کو مزید پانچ سال برداشت کر پائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں