24

ایران میں شدید زلزلہ، 5 افراد ہلاک

ایران(فری ہینڈ‌نیوز) ایران کے شہر تبریز میں صبح سویرے زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے، زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں جن کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی جیولیوجیکل سروے کےمطابق زلزلے کے جھٹکے ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرزمین تھی۔ صوبائی گورنر کے مطابق زلزلے سے کم از کم 30 گھر تباہ ہوئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ مقام کی جانب امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں