19

لبنان کے مظاہروں میں ہزاروں طلباء شریک

لبنان(فری ہینڈ‌نیوز) لبنان کے مظاہروں میں یونیورسٹی اور اسکولوں کے ہزاروں طلباء بھی شامل ہوگئے۔ مظاہرین نے بیروت میں احتجاج کیا اور سب چور ہیں ،سب چور ہیں کے علاوہ انقلاب، انقلاب کے نعروں سے مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ یاد رہے کہ لبنان بھر میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، منگل کی شام ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نے برتن اٹھا رکھے تھے جنہیں بجا کر احتجاج کیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں