23

بھارت میں شفا کیلئے درخت کی پوجا

انڈیا(فری ہینڈ‌نیوز) بھارتیوں نے بیماریوں سے بچنے کے لیے درخت کی پوجا شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز بھارتی خبر رساں ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں کی کی تعداد میں ہندو ایک درخت کی پوجا کر رہے ہیں اور وہاں بھارتی پولیس بھی موجود ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ’نیا‘ گاؤں میں ایک افواہ پھیلی ہے کہ وہاں ایک درخت ہے جو لوگوں کو بیمار ی سے نجات دلا کر شِفایاب کر رہا ہے۔ یہ معجزاتی درخت روزانہ 25,000 سے 30,000 افراد کو اپنی جانب راغب کر رہا ہے جبکہ گزشتہ 2 ماہ سے اب تک تقریباً 10 لاکھ افراد اِس درخت کی پوجا کرنے آچُکے ہیں۔ افواہ پھیلانے والے شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک دن اپنے گھر جارہا تھا اور اس کا اس درخت کے پاس سے گزر ہوا، یکایک اس نے محسوس کیا کہ درخت اسے اپنی طرف کھینچ رہا ہے اور پھر درخت نے 10 منٹ تک اُسے پکڑے رکھا۔ اُس شخص نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ’اس درخت نے اُس کو چھوڑا تو وہ خود میں کافی تبدیلی محسوس کر رہا تھا۔ اُس شخص کا کہنا ہے کہ وہ جوڑوں کی تکلیف میں مبتلا تھا لیکن اِس واقعے کے بعد اُس کو کبھی جوڑوں کا درد نہیں ہوا، اب وہ شخص ہر بدھ اور اتوار کو درخت کی پوجا کرنے جاتا ہے۔ جنگل کے عہدیداروں اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اِ س انتظار میں ہیں لوگوں کی یہاں آمد کب ختم ہوگی، انہیں یہاں کوئی علامت بھی نظر نہیں آرہی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اِس معجزاتی درخت کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کا کاروبار بھی چل رہا ہے، درخت کی پوجا کے لیے آنے والے افراد ناریل خریدتے ہیں، پانی کی بوتلیں خریدتے ہیں اور ساتھ ہی کُچھ نہ کُچھ کھانے کے لیے بھی خریدتے ہیں۔ واضح رہے کہ اِس معجزاتی درخت کی پوجا کرنے کے لیے بچے، خواتین، مرد، بوڑھے اور بیمار لوگ بھی بڑی تعداد میں آرہے ہیں، مریضوں کو کُرسیوں پر بٹھا کر درخت تک لے جایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں