16

مولانا سے مذاکرات کامیاب ہونگے: گورنر پنجاب

لاہور(فری ہینڈ‌نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے مذاکرات کر رہے ہیں جو کامیاب ہوں گے، امید ہے کہ ٹکراؤ والی سیاست نہیں ہو گی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے مذاکرات کر رہے ہیں جو کامیاب ہوں گے، امید ہے کہ ٹکراؤ والی سیاست نہیں ہو گی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے بیانات سخت ہوتے ہیں لیکن معاملات مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔ چوہدری سرور نے کہا کہ یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن ٹکراؤ کی سیاست میں نہیں جائیں گے، دھرنے کا وقت درست نہیں، امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں