14

وزیراعلیٰ کا بابا گورو نانک یونیورسٹی کے ماڈل کا معائنہ

لاہور(فری ہینڈ‌نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں بننے والی بابا گورو نانک یونیورسٹی کے ماڈل کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر بابا گورو نانک یونیورسٹی کا ماڈل کل کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو یونیورسٹی کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کا منصوبہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کے تعمیر کے منصوبے پر 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ننکانہ صاحب اور گرد و نواح کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور اور دیگر شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کے نوجوان بھی بابا گورو نانک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت وہ کام کر رہی ہے جو کسی سابق حکومت نے اب تک نہیں کیا۔ بابا گورو نانک یونیورسٹی کے منصوبے کے بعد کرتار پور راہداری کا افتتاح تاریخ ساز اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں