17

استعفیٰ مانگتے ہیں تو پھر مذاکرات نہیں ہوسکتے ، وزیر اعظم

اسلام آباد(فری ہینڈ‌نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کو دوٹوک جواب دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی شرط اگر استعفیٰ مانگنا ہی ہے تو پھر مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔ حکومتی کمیٹی سے ملاقا ت میں عمران خان نے کہا کہ بار بار استعفے کی بات ہورہی ہے، اگر اپوزیشن کا یہی مطالبہ ہے تو پھر مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔ دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی آج رات وزیراعظم کا خصوصی پیغام لے کر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں